کراچی کی مقامی عدالت سے کے الیکٹرک کے خلاف بڑا فیصلہ آگیا
کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے کمسن اذان کے لواحقین کو انصاف مل گیا
عدالت نے چھ سال بعد مقدمہ کا فیصلہ سنادیا
جج عنبرین جمال نے کے الیکٹرک حکام کہ خلاف ڈگری جاری کردی
عدالت کا کے الیکٹرک کو لواحقین کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا
ایڈوکیٹ عثمان فاروق کا کہنا تھا کہ 2017 میں بارشوں میں کمسن اذان جان کی بازی ہار گیا تھا،
کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانہ کا دعویٰ دائر کیا تھا
واقعہ میں کے الیکٹرک کی غفلت واضح ہے،کے الیکٹرک گارڈ وائر لگانے میں ناکام رہی ہے، عدالت نے ہمارے ہرجانے کو درست قرار دیا