کیا ٹینکر مافیا کے خلاف آواز اٹھانا جرم اور شہریوں کو مہنگے داموں ٹینکر بیچنا جائز ہے ؟ لوگ پانی کو ترس رہے ہیں جب احتجاج کریں تو مقدمات درج کیے جاتے ہیں منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی کراچی

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کراچی کے رہائشی پانی کو ترس رہے ہیں اور جب شہری اپنے حق کے لیے احتجاج کریں تو مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا ٹینکر مافیا کے خلاف آواز اٹھانا جرم اور شہریوں کو مہنگے داموں ٹینکر بیچنا جائز ہے ؟

یاد رہے کہ کراچی میں جاری پانی کی قلت کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت شہر بھر میں پندرہ مقامات پر احتجاج کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا

اپنا تبصرہ لکھیں