کراچی میں پانی کے بحران کی ذمے دار پیپلز پارٹی ہے، پانی کا آخری منصوبہ K-3 نعمت اللہ خان دور میں بنا، 19 سال گزر گئے K-4 نہیں بن سکا، وفاق میں بھی کئی حکومتیں آئیں اور چلی گئیں منعم ظفر خان ، امیر جماعت اسلامی کراچی

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو مہنگے داموں ٹینکروں کے بجائے نلکوں میں پانی دیا جائے، ٹینکر مافیا کو ختم اور حکومتی سرپرستی بند کی جائے ، کے فور منصوبہ فوری مکمل کیا جائے

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم فراہمی کا ہے۔ 15 دنوں سے کراچی کے شہری پانی کی عدم فراہمی کے کے باعث پریشان ہیں۔حکومت نے ریڈ لائن کے نام پر سڑک کو کھود کر چھوڑدیا اور 84 انچ کی لائن کی صحیح سے مرمت بھی نہیں کی جارہی ، کراچی پورے ملک کی معیشت چلاتا ہے، صوبے کے بجٹ کا 95فیصد حصہ دیتا ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے عوام کو نلکوں میں پانی نہیں دیا جاتا۔ صوبائی حکومت اور کے ایم سی عوام سے ٹیکس پورا وصول کرتی ہیں ۔کراچی کے عوام کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے اور سندھ پر 16سال سے قابض حکمرانوں کے خلاف اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 19 برس گزر گئے، نعمت اللہ خان نے کے تھری منصوبہ مکمل کر کے کے فورمنصوبہ پیش کیا اور اہل کراچی کویومیہ 650 ملین گیلن پانی ملنا تھالیکن انتہائی شرم کا مقام ہے وفاقی و صوبائی اور قابض مئیر کے لیے جو ابھی تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں کرسکے

اپنا تبصرہ لکھیں