عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ یہ پکا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مزید تین چار مہینے قید میں رہیں گے۔ اگر 190 ملین پاؤنڈ میں سزا ہوئی تو ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے
اڈیالہ جیل کے باہر بات چیت میں علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ جو لوگ حق کے ساتھ کھڑے ہیں لوگ ان کو پہچان رہے ہیں، ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس ظلم کے نظام کے خلاف جہاد کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا سنائیں گے ، ٹرائل کورٹ سے جب سزاؤں کے فیصلے ہوتے ہیں تو ہائی کورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے،