کراچی میں پانی کے بحران کے خلاف شہر بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے
گلشن اقبال میں مظاہرین نے واٹر ٹینکرز کے وال کھول کر پانی سڑکوں پر بہادیا
شہریوں کا کہنا تھاکہ جب گھروں میں پانی نہیں آرہا تھا ٹینکرز کو پانی کیسے مل رہا ہے
جماعت اسلامی نے بھی آج کراچی میں پندرہ مختلف مقامات پر مظاہروں کا اعلان کیا تھا
امیر جماعت اسلامی منعم ظفر خان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پانی کا بحران سالوں سے جاری ہے ۔