پانی کیا کسی سائیکل پر آرہا ہے جو نہیں پہنچ پارہا ؟ سینئر صحافی سید فیصل حسین کا سوال

کراچی میں پانی کے بحران پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی سید فیصل حسین نے کہا کہ واٹربورڈ نے جمعرات کی شب پانی کھولنے کا دعویٰ کیا تھا مگر ہفتے کی دوپہر تک کراچی میں پانی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی ہے

پانی کیا کسی سائیکل پر آرہا ہے جو نہیں پہنچ پارہا ۔۔ اب کراچی میں پانی کا مسئلہ نہیں جو پائپ لائن میں زبرستی رساؤ پیدا کیا گیا وہ بھی درست ہوگیا ہے ۔۔ مطلب پانی موجود ہے دانستہ سپلائی نہیں کیا جارہا

انہوں نے لکھا کہ آخر ایسا کیوں ہورہا ہے توجہ سے سنیئے
اس وقت کراچی میں تاریخ کا پانی کا بدترین بحران ہے پندرہ دن سے کراچی کا پانی بند پڑا ہوا
سرکاری نرخوں پر صرف بااثر شہریوں کو ٹینکر سے پانی مل رہا ہے
عام شہری بجلی سے بھی مہنگے نرخوں میں پانی خریدنے پر مجبور ہیں
واضح نظر آرہا ہے کہ ہائیڈرنٹ مافیا پانی سپلائی نہیں ہونے دے رہی
تین ہزار گیلن کا ٹینکر بارہ ہزار روپے اور پانچ ہزار گیلن کا ٹینکر بیس ہزار روپے میں مل رہا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں