مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ اگر زرداری نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے لیے این او سی دے دیا ہے تو ہم کیا کرسکتے ہیں، این او سی لینے کے لیے ہی زرداری کو سندھ سے الٹا سیدھا مینڈیٹ دلوایا گیا
انہوں نے کہا کہ نہریں نکالنے سے سندھ کا حصہ کم ہوگا مگر بلوچستان زیادہ متاثر ہوگا
الیکشن پر بات کرتے ہوئے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ایسے الیکش سے بہتر تھا مجلس شوریٰ بنالیتے ضیا الحق مرحوم کی طرح پانچ آٹھ سال نکال لیتی۔۔
ہم ووٹ الف کو دیتے ہیں اور حکومت میں ب آ جاتا ہے۔ اب یہ حکومت بنائی ہے، جو چل ہی نہیں رہی