وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی 50 فیصد آبادی کو پانی کی قلت کا سامنا ہے
حکومت 4 واٹر سپلائی پروجیکٹ اور نئے حب کینال کی تعمیر پر کام کر رہی ہے
جنگ کے مطابق جمعرات کو برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی
کراچی میں پانی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ شہر کی 50فیصد آبادی کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
مسئلے کو حل کرنے کےلیے حکومت 4 واٹر سپلائی پروجیکٹ اور نئے حب کینال کی تعمیر پر کام کر رہی ہے