مہنگائی ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ترسیلات زر میں 35 فیصد اضافہ ہوا شرح سود 13 فیصد پر آگئی معاشی میدان میں کامیابیاں جاری وزیرخزانہ

وفاقی وزیر خزانہ نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، معاشی میدان میں کامیابیاں جاری ہیں

انہوں نے کہا کہ مہنگائی ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ، ترسیلات زر میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے اور شرح سود 13 فیصد پر آچکی ہے

انہوں نے بتایا کہ سیمنٹ کی فروخت میں پانچ فیصد اضافہ ہوا اور برآمدی شعبے میں بھی مثبت رجحان ہے ، کرنٹ اکاؤنٹ 10 سال بعد سرپلس ہونا بڑی پیشرفت ہے

اپنا تبصرہ لکھیں