پنجاب اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظورکرلیاگیا ،
پنجاب اسمبلی میں ایک ایم پی اے کی تنخواہ 76ہزار روپے سے بڑھاکر 4لاکھ روپے کردی گئی
وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر9لاکھ60ہزار روپے کردی گئی
اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ پچیس ہزار سے9لاکھ50ہزارروپے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہ ایک لاکھ بیس ہزار روپے سے بڑھا کر7لاکھ75ہزار روپے کردی گئی
وزیر اعلیٰ کے ایڈوائزر کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھاکر 6 لاکھ 65ہزار روپے کر دی گئی
عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی پنجاب 2024ء کا بل وزیر برائے پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کیا
تنخواہوں میں اضافہ کے بل پر اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے اعتراض اٹھایا