ایکسپو سینٹر کراچی میں ہونے والا کتب میلہ اختتام کو پہنچا
میلے میں کتابوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی اور کئی کتابوں کے اسٹاکس ختم ہوگئے۔ پانچ دن تک جاری رہنے والے میلے میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی
آخری دن پبلشرز کی جانب سے50سے70فیصد رعایتی نرخوں پر کتابیں فروخت کیلئے پیش کردی تھیں
عالمی کتب میلے میں 17ممالک کے تقریبا 40 اداروں کی جانب سے 330اسٹال لگائے گئے تھے۔