سردیوں میں بچے گرم رہنے کے لیے جس رنگ کا بھی سوئٹر یا جیکٹ پہن کر آئیں اسکول انتظامیہ مت روکے، کچھ دنوں کے لیے نرمی کریں چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر اظہر چغتائی کی اپیل

کراچی کے معروف چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر اظہر چغتائی نے اسکول انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے ، اپنے اصولوں کو کچھ دن کے لیے تھوڑا سا نرم کریں اور بچے گرم رہنے کے لیے جو بھی پہن کر آرہے ہیں ، جس بھی رنگ کا سوئٹر یا جیکٹ انہیں مت روکیں اور پہننے دیں ۔شاید ہر ایک افورڈ نہ کرسکتا ہو اس لیے چند دنوں کے لیے نرمی کردیں

اپنا تبصرہ لکھیں