آل راؤنڈر عماد وسیم نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے رکن عماد وسیم نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی سطح پر پاکستانی کی نمائندگی ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے ، میں نے بہت سوچ بچار کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ ڈومیسٹک اور فربچائز کرکٹ کے لیے بدستور دستیاب رہیں گے

عماد وسیم نے پچپن ون ڈے اور 77 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مجموعی طور پر 117 وکٹیں حاصل کیں

اپنا تبصرہ لکھیں