وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ وفاقی وزراء کی تنخواہ 2 لاکھ روپے کے قریب ہے۔
جنگ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ وزیر کو 1500 سی سی گاڑی اور 400 لیٹر پیٹرول بھی ملتا ہے
ان کا کہنا تھا کہ 95 فیصد وزراء تنخواہ نہیں لے رہے، بجلی گیس کا بل وزراء خود دیتے ہیں
رکنِ قومی اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 56 ہزار روپے ہے اور کوئی گاڑی نہیں دی جاتی، 8 ہزار روپے یوٹیلیٹی بلز کی مد میں دیے جاتے ہیں۔