بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی سے 281 ارب روپے کا نقصان ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کی ترسیل و تقسیمِ کار کمپنیوں کی کارکردگی جائزہ رپورٹس 2023-24 جاری کردی۔
بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث 281 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
نیپرا رپورٹ کے مطابق طلب کے موسم میں بھی سستے پاور پلانٹس نہ چلائے جا سکے۔ مالی سال 2023-24 میں تمام ڈسکوز 100 فیصد ریکوری میں ناکام رہیں۔
وصولیوں کی شرح کم رہنے سے ایک سال میں خزانےکو 380 ارب روپےکا نقصان ہوا
ترسیلی نقائص کےباعث صارفین سستی بجلی سے محروم رہے