لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ چارج شیٹ کردیا گیافیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں چارج شیٹ کیا گیا،چارجز میں اختیارات و وسائل کا غلط استعمال بھی شامل آئی ایس پی آر

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں باضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔

چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچانا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں