حافظ نعیم الرحمٰن کا بنو قابل آئی ٹی کورسز کے ساتھ طلبا کے لیے 10 ہزار لیپ ٹاپس کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی کے طلباء کے لئے بڑا اعلان کردیا

وہ گلشن اقبال میں بنو قابل 4.0 کے داخلہ ٹیسٹ میں شریک ہزاروں طلباء سے مخاطب تھے ۔ یہ کراچی میں چھ ہفتوں میں نواں بڑا داخلہ ٹیسٹ تھا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اب تک بنو قابل کورسز کامیابی سے مکمل کرنے والوں کے درمیان مقابلے کا امتحان ہوگا اور ہمارا ہدف مرحلہ وار دس ہزار طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم ہے

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی طرح کی اسکیم نہیں لا رہے بلکہ اس سے پہلے ہم نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کروا کر تیار کررہے ہیں اور ان کے لیے مواقع پیدا کررہے ہیں ۔ اب تک 48 ہزار نوجوان بنو قابل کورسز سے گزر چکے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں