امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ
پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ اسٹیبلشمنٹ کی اے ٹیم ہیں، انھیں فارم 47 کے ذریعے عوام پر مسلط کیا گیا ، سندھ میں “سسٹم” کے نام پر قبضے و لوٹ مار کا بازار گرم ہے
انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج بڑھنے اور مہنگائی کم ہونے کے راگ الاپنے والی حکومت بتائے کہ عام آدمی کی زندگی میں کیا آسانی آئی ہے؟ اشیائے خورد و نوش، پیٹرول و گیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور مہنگائی صرف حکمرانوں کے بیانات میں کم ہوئی ہے