عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا لیکن وہ بھاگنے والی عورت نہیں۔
چارسدہ میں گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ شہادتوں کی وجہ سے تکلیف میں تھی، انہیں ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، سمجھ نہیں آرہا تھا لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھے
جیو نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ وہ وہاں سے نہیں ہٹی تھی بلکہ انہیں سب نے چھوڑ دیا تھا، بہت سے لوگ گواہ ہیں، جو لوگ روڈ خالی کرا رہے تھے وہ بھی گواہ ہیں۔