انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر مملکت شزا فاطمہ نے بتایا کہ کوشش ہے ایلون مسک کی سیٹلائٹ کمپنی اسٹار لنک کو پاکستان لے آئیں۔
جیو نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پلوشہ خان کی زیر صدارت ہوا
چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ یکم جنوری سے وی پی این کی لائسنسنگ شروع کر دیں گے، وی پی این کی لائسنسنگ سے مسئلہ حل ہو جائے گا
وزیر مملکت شزا فاطمہ نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ فیک نیوز کو ہمیں ہی ریگولیٹ کرنا ہے، انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے، اپریل میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی ہو جائے گی۔ ہم اسٹار لنک سے بات کر رہے ہیں کہ وہ پاکستان آئیں