محکمہ تعلیم سندھ نے نویں اور دسویں کے امتحانات 15 مارچ سے لینے کا فیصلہ کیا
گیارہویں اور بارویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں گے
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ میٹرک کے نتائج پندرہ جولائی اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج پندرہ اگست تک جاری کردیے جائیں گے۔
صوبے میں موسم سرما کی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی
اسکولوں کا تعلیمی سال دو ہزار پچیس اور چھبیس کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا