انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 19 وکٹیں لینے والے ساجد خان جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

حیران کن طور پر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 19 وکٹیں لینے والے ساجد خان جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کردیا گیا ہے

ٹیم میں صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر نعمان علی موجود ہیں ہیں جب کہ میڈیم فاسٹ بالر محمد عباس کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے

پاکستانی ٹیم دس دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

جنوبی افریقا کے دورے میں3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں، سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا.

ٹیسٹ اسکواڈ شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا پر مشتمل ہے

اپنا تبصرہ لکھیں