شہادتوں کی تعداد 12 ہے عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے بانی کی اڈیالہ سے منتقلی کی خبریں بھی غلط ہیں بیرسٹر گوہر کا سیکڑوں اموات کے پروپیگنڈے سے لاتعلقی کا اظہار

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شہادتوں کی تعداد 12 ہے ، بیرسٹر گوہر نے سیکڑوں اموات کے پروپیگنڈے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شہادتوں پر حد درجہ افسوس کا اظہار کیا ہے ۔۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پارلیمنٹ اجلاس میں جائیں، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں یہ معاملہ اٹھائیں

بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے ۔۔ بانی کی اڈیالہ سے منتقلی کی خبریں بھی غلط ہیں

انہوں نے کہا کہ گولی جس طرف سے بھی چلی اس کی مذمت کرتے ہیں، گولی جس نے بھی چلائی غلط ہے

اپنا تبصرہ لکھیں