پاکستان میں مہنگائی کی رفتار میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح ساڑھے چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی
نومبر میں افراط زر کی شرح 4.9 فیصد رہی، جو گزشتہ 78 ماہ کے دوران کی نچلی ترین سطح ہے۔
مہنگائی کی سطح کم ہونے کے بعد اب آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے
اس وقت شرح سود 15 فیصد کی سطح پر ہے۔
افراط زر کی شرح اس سے پچھلے مہینے 7.2 فیصد اور نومبر 2023 میں 29.2 فیصد تھی۔