لندن سال 2025 میں بھی دنیا کا بہترین شہر قرار نیویارک کا دوسرا اور پیرس کا تیسرا نمبر دبئی تیرہویں نمبر پر موجود

برطانوی دارالحکومت کو سال 2025 میں بھی دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا ہے

یہ مسلسل دسواں سال ہے جب لندن نے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے

دنیا میں رہائش اور سیاحت کے اعتبار سے بہترین شہروں کی رپورٹ کی تیاری میں درجنوں اہم نکات کو سامنے رکھا گیا جب کہ 30 ممالک کے 22 ہزار سے زائد افراد سے سروے کیا گیا

نیویارک دنیا کا دوسرا ، پیرس تیسرا ، ٹوکیو چوتھا اور سنگا پور پانچواں بہترین شہر قرار پایا ۔۔ آسٹریلوی شہر سڈنی دسویں نمبر پر ہے ۔۔ دبئی کا نمبر تیرہواں ہے

رپورٹ کی تیاری میں مارکیٹ ریسرچ کمپنی اپسوس نے مارکیٹنگ کسنلٹنسی Resonance کی خدمات بھی حاصل کیں

اپنا تبصرہ لکھیں