امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی میں ڈمپر اور ٹینکرز کی ٹکر سے ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے
انہوں نے کہا کہ ڈمپر ہوں یا ٹینکر موت کی علامت بن چکے ہیں ، پیپلز پارٹی ٹینکر مافیا کی سرپرستی کررہی ہے
ان کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن پر کام کے باعث شہریوں کا سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر کراچی ہے، تاجر کہتے ہیں سسٹم کو ختم کیا جائے، یہاں ون ونڈو آپریشن نہیں ہے، پنجاب میں ہے