کراچی میں سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے کالج پروفیسر اور انکی اہلیہ جاں بحق ہوگئے۔
تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا، خوفناک حادثے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے
شہداء کی شناخت 54 سالہ طارق صلاح الدین اور ان کی اہلیہ کی 55 سالہ نادیہ کے نام سے کی گئی۔
طارق صلاح الدین عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں فزکس کے پروفیسر اور اسکیم 33 کے رہائشی تھے۔