نصرت جاوید نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ڈیڈ باڈیز لیے بغیر کیوں گئی ؟

پاکستان کے سینئر صحافیوں نے تحریک انصاف کی قیادت کے لیے اہم سوال اٹھا دیا

سینئر صحافی نصرت جاوید نے کہا کہ 23 مارچ 1973 کو ولی خان جلسے سے خطاب کررہے تھے ، پشتون کارکنان جاں بحق ہوئے تھے مگر ولی خان راولپنڈی سے باہر نہیں گئے بلکہ ایک ایک میت ساتھ لیکر گئے ، ولی خان وہیں بیٹھ گئے اور کہا کہ میں خونریزی نہیں چاہتا مگر اب تاثر یہ مل رہا ہے کہ ہمارے پشتون بھائی یہاں آئے تھے ان کا قتل عام ہوا اور ہم چپ رہے اور چپ بھی کس شہر میں رہے اسلام آباد میں جہاں سے پی ٹی آئی نے الیکشن میں بہت ووٹ لیے تھے

صحافی محمد مالک نے کہا 1973 میں 51 یا 55 لوگ شہید ہوئے تھے ، وہاں بھی لاشین نہیں دیں تھیں مگر ولی خان سب کے جنازے لیکر گئے تھے

نصرت جاوید نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ڈیڈ باڈیز لیے بغیر کیوں گئی ؟

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے جواب دیا کہ ڈیڈ باڈیز تو اب تک یہ بہت ساری دے نہیں رہے ہیں ۔ ہم نے ایک کام کیا ہے کہ جو جو شہید ہوا ہے اس کو وہاں کے اسپتالوں میں شفٹ کیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ ضرور آئے گی البتہ پرچہ یہ درج نہیں کریں گے ۔ ہم ذمے داران کے خلاف قتل کے کیسز دائر کریں گے

اپنا تبصرہ لکھیں