دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری ہے اور عمران خان کی کال تک جاری رہے گی علی امین گنڈا پور

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ دھرنا ایک تحریک ہے جو عمران خان کی کال تک جاری رہے گی۔

مانسہرہ میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم جائز حقوق کی بات کررہے ہیں، پارٹی پر جبر ہوا ، عمران خان نے کہا ہےکہ جب وہ کہیں گے تب دھرنا ختم ہوگا، یہ دھرنا ابھی جاری ہے،

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے دھرنے میں لوگوں کو گولیاں ماری گئیں، ہمارے ہزاروں کارکن گرفتار ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں