علی امین خان گنڈا پور پی ٹی آئی کارکنان کے ہمراہ صوابی پہنچ گئے, قافلے میں بشریٰ بی بی بھی موجود

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ پشاور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکا ہے ۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بھی قافلے میں موجود ہیں ۔

بی بی سی اردو کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے پورا پورا بندوبست کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے ہمارے مطالبات پورے کریں، ورنہ بنگلہ دیش جیسی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔

ادہر ، وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ڈی چوک کی نگرانی کر رہے ہیں، اگر کوئی احتجاجی آئے گا تو اسے فوراً گرفتار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں