یہ سندھ ہے یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے ڈیپوٹیشن پر تعینات ایک افسر کو بچانے کے لیے پورا سسٹم ایک ہوگیا۔ صحت، تعلیم اور ملازمت کے مواقع کم از کم یہاں ہاتھ ہلکا رکھیں ، ججز کے ریمارکس

سندھ ہائی کورٹ میں درسی کتب عدم فراہمی کیس کی سماعت ہوئی

جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے سامنے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں درسی کتب کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

روزنامہ جنگ کے مطابق جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سندھ ہے جہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے ، ڈیپوٹیشن پر تعینات ایک افسر کو بچانے کیلئے پورا سسٹم ایک ہوگیا ہے ایسے کارناموں پر سسٹم والوں کو ایوارڈ دینا چاہئے، درسی کتب اگر سرکاری اسکولوں میں دستیاب ہیں تو پھر کتابوں کی دکانوں پر رش کیوں ہے؟ انٹرنیشنل ڈونرز کو یہ حکم نامہ بھیج دیتے ہیں کہ آپ ہم پر بھروسہ کرتے ہیں لیکن یہاں صورتحال کچھ اور ہے، ہم بہت کچھ کہنا چاہتے ہیں لیکن کہہ نہیں پاتے ، کم از کم صحت ، تعلیم اور روزگار کے مواقعوں پر خیال کرنا چاہئے، آخر اس معاملے پر کبھی بریک تو لگے۔

اپنا تبصرہ لکھیں