بشریٰ بی بی کا الزام اور جنرل (ر) باجوہ کا جواب

پاکستانی سیاست میں بشریٰ بی بی کے بیان نے ہلچل مچادی ہے ۔ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے اس سے پہلے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دھماکہ خیز ویڈیو پیغام میں یہ انکشاف کیا کہ جب عمران خان ننگے پاؤں مدینہ منورہ گئے تھے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئی تھیں کہ یہ آپ کس کو اٹھا کر لے آئے

مگر معروف صحافی انصار عباسی کے مطابق جنرل باجوہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے دورے کے بعد ان کے پاس کوئی کالز نہیں آئیں ، وہ خانہ کعبہ میں یہ بات کرنے کو تیار ہیں کہ یہ الزام جھوٹا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں