آسٹریلیا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کے خلاف دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
پاکستانی ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا
آسٹریلیا نے سڈنی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 147 رنز بنائے
میتھیو شارٹ 30 اور میکسویل 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
حارث رؤف نے 4 شکار کیے
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی 2 وکٹیں 17 رنز پر گر گئیں
بابراعظم 3 اور صاحبزادہ فرحان 5 رنز بناسکے
پاور پلے کی سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ کھلاڑی پہلے چھ اوورز میں ایک بھی باؤنڈری نہ لگا سکے
آسٹریلوی بالرز مکمل طور پر حاوی رہے
کپتان رضوان نے 26 گیندوں پر 16 رنز بنائے
نائب کپتان آغا سلمان ڈک پر آؤٹ ہوئے
عثمان خان نے 38 گیندوں پر 52 رنز بناکر ٹیم کو سہارا دیا اور میچ میں واپس لائے مگر اگلے اینڈ سے وکٹ گرتی رہی
آخری اوورز میں عرفان نیازی نے تیزی سے اسکور میں اضافہ کیا اور ٹیم کو جیت کے قریب لے آئے
پاکستان کو جیت کے لیے آخری اوورز میں سولہ رنز درکار تھے
پاکستان ہدف عبور کرنے میں ناکام رہا
پوری ٹیم 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی