امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اگلے 2 سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کو بنو قابل آئی ٹی کورسز کروائیں گے
لاہور میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ابتک ہزاروں نوجوان کامیابی کے ساتھ مفت آئی ٹی کورسز مکمل کرچکے ہیں اور اب ان کے لیے جاب پورٹل بھی بنادیا گیا ہے
انہوں نے زور دیا کہ یہ آرٹفیشل انٹیلیجنس کا زمانہ ہے اور اس میں عوام کو بلاتعطل انٹرنیٹ کی فراہمی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ ہم چند سالوں میں آئی ٹی کی برامدات تین ارب ڈالرز سے 20 ارب ڈالرز تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے جوانوں کوآئی ٹی کی تعلیم دیں گے تاکہ وہ اپنا باعزت روزگار کما سکیں۔ ہماری بیٹیاں اج ایجوکیشن میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔