کراچی میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخاب میں ماڈل کالونی ٹاؤن کی یونین کمیٹی نمبر سات میں جماعت اسلامی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی
جماعت اسلامی کے انصار اللہ خان ماڈل کالونی ٹاؤن سے یونین کمیٹی چیئرمین منتخب ہوگئے
اس سیٹ پر جماعت اسلامی کے مقابلے پر تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے
عوام کی اکثریت نے جماعت اسلامی کے امیدوار پر اعتماد کیا
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی سیٹ جیتنے میں کامیاب رہی