پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر عاطف حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان میں 33 ملین افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں ۔ سن دو ہزار یہ تعداد صرف پانچ لاکھ تھی ۔ پاکستان میں شوگر کے نئے مریضوں کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے اور تشویش ناک امر یہ ہے کہ نئے مریضوں کی عمر پچیس سے تیس سال کے درمیان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال ٹاؤن میں زیا بیطس سے آگاہی کے لئے واک کے موقع پر کیا
پیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر عاطف حفیظ نے اپنے خطاب میں کہا کہ زیا بیطس ام الامراض ہے جس نے پاکستان کی 26.7 آبادی کو گود لے لیا ہے۔ پیما اس سلسلے میں ملک بھر میں آگاہی فراہم کررہی ہے لیکن وسائل کی کمی کے باعث ہر جگہ جاکر اسکریننگ کرنا مشکل ہے ۔ یہ ریاست کا کام ہے حکومت کو چاہیے کہ ملک بھر میں طبی کیمپس لگا کر ہر شہری کو مفت اسکریننگ کی سہولت فراہم کی جائے۔