کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ماہانہ آمدنی میں 65 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو بڑھ کر ایک ارب 86 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی
جنگ کے مطابق ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق سید صلاح الدین احمد کے عہدہ سنبھالنے سے قبل ستمبر 2022 میں واٹر کارپوریشن کی ماہانہ آمدنی صرف 1 ارب 10 کروڑ روپے تھی جو اب ایک ارب 86 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے
دو سال کی قلیل مدت میں واٹر کارپوریشن کی ماہانہ آمدنی میں 76 کروڑ روپے ریکارڈ اضافہ ہوا ہے
سوال یہ ہے کہ جب واٹر کارپوریشن کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے تو شہر میں سیوریج کے مسائل کیوں ہیں ۔ ؟ شہریوں کو پانی کیوں میسر نہیں ہے؟ ٹینکر مافیا راج کیوں کررہی ہے ؟