18 آئی پی پیز سے 2 ہفتوں میں نئے معاہدے کا امکان، سالانہ 70 سے 100 ارب کی بچت ہوگی

حکومت کی جانب سے 18 آئی پی پیز سے نئے معاہدوں کا امکان ہے جس سے سالانہ 70 سے 100ارب روپے کی بچت میں مدد ملے گی۔

جیو نیوز کے مطابق 1994 اور 2002کی پاور پالیسیوں کے تحت 4267 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ 18 آئی پی پیز سے 2 ہفتوں میں بجلی کی خریداری کے لیے ٹیک اینڈ پے موڈ پر معاہدے کا امکان ہے۔

نئے معاہدوں پر دستخط کرنے میں 2 ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے جب کہ معاہدے سے سالانہ 70 سے 100 ارب روپے کی بچت میں مدد ملے گی۔

بات چیت خوش اسلوبی سے جاری ہے اور حکومت ’ٹیک اینڈ پے‘ موڈ کے تحت بجلی کی اصل ترسیل کے مطابق ہی قیمت ادائیگی کرے گی، آئی پی پیز کو صلاحیت کے مطابق ادائیگی بالکل بھی نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں