کراچی میں پیر اور منگل کو دھند چھانے کا امکان ہے ، ڈھند کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہواؤں کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی سمت سے بھی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
کراچی کا کم سے کم پارہ 3 روز کے دوران 21 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں دھند چھائی رہنے کے سبب موسم گرم و خشک رہ سکتا ہے