جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ان دنوں لندن میں ہیں
جے یو آئی رہنما راشد سومرو کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کو آرام کی ضرورت ہے، دوستوں کے اصرار پر لندن میں 10 دن گزارنے پر راضی ہوئے ۔
وہ دس دنوں میں کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔
لندن میں قیام کے دوران مولانا فضل الرحمان صرف نجی دعوتوں میں شرکت کریں گے۔