الخدمت کا مفت آئی ٹی کورسز پر مشتمل “بنو قابل” پروگرام پاکستان بھر کے نوجوانوں کے لیے لانچ کردیا گیا
لانچنگ کی باضابطہ تقریب لاہور میں ہوئی جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان ، الخدمت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر حفیظ الرحمان سمیت آئی ٹی کی دنیا سے متعلق ممتاز شخصیات نے شرکت کی
بنو قابل کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے جاتے ہیں ۔ کراچی میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں نوجوان کامیابی سے یہ کورسز مکمل کرچکے ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنوقابل یوتھ کا پروگرام ہے ، پاکستان میں آبادی کا بہت بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ، دنیا اب اے آئی کی طرف جارہی ہے