ریئل اسٹیٹ سے امریکی صدارت کا سفر
ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک کے پراپرٹی ٹائیکون فریڈ ٹرمپ کے بیٹے ہیں
وہ 14 جون 1946 کو نیویارک میں پیدا ہوئے
1971 میں انہوں نے اپنے والد کا کاروبار سنبھالا
کاروبار کا دائرہ ہوٹلز، ریسورٹس، رہائشی و تجارتی عمارتوں تک پھیل گیا
ڈونلد ترمپ کی پہلی کتاب ” دی آرٹ آف ڈیل” 1987 میں شائع ہوئی
انہوں نے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بھی قدم رکھا اور مشہور ریالٹی شو کی میزبانی بھی کی
ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی بے راہ روی اور غیر ازدواجی تعلقات کے الزامات بھی لگتے رہے
وہ 2016 میں خاتون حریف ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر امریکہ کے صدر بنے ، انہوں نے عوام سے ابلاغ کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بالخصوص ٹوئٹر کا بھرپور استعمال کیا
انہوں نے فلسطینیوں کو ناراض کرکے اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا اور اسرائیل و عرب ریاستوں کے درمیان نارملائزیشن ڈیل کی راہ ہموار کی ۔ یہ فلسطینیوں کے لیے بہت بڑا دھچکا تھا
انہیں 2020 میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائڈن نے شکست دی