آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے دو وکٹ سے جیت لیا
پاکستان نے آسٹریلیا کو 203 رنز کا ہدف دیا تھا جو آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 33.3 اوورز میں حاصل کرلیا ، حارث روف نے تین شکار کیے۔ اسٹیو اسمتھ 49 اور کمنز 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
پاکستان کی جانب سے رضوان 44، بابر اعظم 37 اور نسیم شاہ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
صائم ایوب صفر ، عبداللہ شفیق 12 ، کامران غلام 5 اور عرفان خان 22 رنز بنا سکے
مچل سٹارک نے تین جبکہ پیٹ کمنز اور زیمپا نے دو ، دو شکار کیے