پی ٹی آئی سے اختلافات کے باوجود تعلقات معمول پر لے آئیں تو یہ سیاست میں ایک مثبت تبدیلی کہلائے گی مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت ایک اور قانون سازی کرنے جا رہی ہے جو 26ویں آئینی ترمیم کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کی جا رہی ہے۔ اور ایک بار پھر دفاعی ادارے کو وہ اختیارات دیے جارہے ہیں جو ان کی ذمہ داری میں نہیں ہیں

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام اور تحریک انصاف اپوزیشن کی جماعتیں ہیں۔ ہم پی ٹی آئی سے اختلافات کے باوجود تلخیوں کا خاتمہ کر کے تعلقات معمول پر لے آئیں تو یہ سیاست میں ایک مثبت تبدیلی کہلائے گی۔

انہوں نے اپنے آئندہ کے پروگرامز شیڈول کا اعلان بھی کیا

اپنا تبصرہ لکھیں