پاکستان کا دنیا میں تیسرا نمبر 2023 میں 126 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک کا استعمال!

اینٹی بائیوٹک کے استعمال میں اضافے سے متعلق پاکستان کا نمبر چین اور بھارت کے بعد تیسرا ہے

جنگ کے مطابق یہ بات
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی رپورٹ میں دنیا کے ستر سے زائد ممالک میں ہونے والی تحقیق کے بعد بتائی گئی ہے

پاکستان میں ہر سال ہونے والی 25 فیصد اموات کی وجہ اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال ہے۔پاکستان میں اموات کی تیسری سب سے بڑی وجہ اینٹی بائیوٹک ادویات ہیں جس کی وجہ سے ہر سال سات لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

2023 میں 126 ارب روپے کی اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کی گئیں۔ پاکستان میں 70 فیصد سے زائد اینٹی بائیوٹک ادویات اس وقت استعمال کی جا رہی ہوتی ہیں جب ان کی ضرورت نہیں ہوتی

اپنا تبصرہ لکھیں