بھارتی ٹیم کو 24 سال میں پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز تین صفر سے جیت لی
بھارت کو ممبئی ٹیسٹ میں 25 رنز سے شکست ہوئی ۔ نیوز لینڈ نے انڈیا کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا تھا مگر پوری بھارتی ٹیم صرف 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ روہت شرما گیارہ، کوہلی ایک اور سرفراز خان ایک رنز بناسکے ۔ اسپنر اعجاز پٹیل نے چھ شکار کیے
انہوں نے میچ میں گیارہ وکٹیں حاصل کیں