ملک کے معروف صحافی نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی پر تبصرہ پیش کرتے ہوئے ہے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ ڈیل ہوگئی ہے، بشریٰ بی بی اور بہنیں بھی باہر آگئی ہیں، شاہ محمود قریشی کے ساتھ بھی انڈر اسٹینڈنگ ہوگئی ہے وہ بھی باہر آجائیں گے
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اب یہ تینوں یعنی علی امین گنڈا پور ، بشریٰ بی بی اور بہنیں عمران خان کو سمجھائیں گے ۔ انہیں عمران خان کو سمجھانے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔