اچھی خبر یہ ہے کہ ملکی برآمدات رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 13.45 فیصد بڑھ کر 10 ارب 88 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
ڈان کے مطابق بہتر آرڈرز اور مستحکم شرح تبادلہ کی وجہ سے اضافے کا رجحان ہے
پاکستانی ایکسپورٹ میں جولائی میں 11.83 فیصد، اگست میں 16 فیصد، ستمبر میں 13.52 فیصد اور اکتوبر میں 10.64 فیصد اضافہ دیکھا گیا
اکتوبر میں برآمدات 2 ارب 97 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ برس کے اسی ماہ میں 2 ارب 68 کروڑ ڈالر رہی تھی
عالمی خریدار بنگلہ دیش اور چین کے بجائے ملبوسات کی خریداری کے لیے پاکستان کو آرڈر دے رہے ہیں