وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں 17 منزلہ ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
ڈان اخبار کے مطابق مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا
وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ این ای ڈی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کو کویتی کمپنی کے ساتھ حکومت سے حکومت انتظامات کے تحت قائم کی جا رہی ہے۔
منصوبے کے دائرہ کار میں تین تہہ خانے اور زمین سے اوپر 17 منزلوں کے ساتھ ایک عمارت کی تعمیر شامل ہے، پارک میں دفاتر کی جگہیں ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سب لیز پر دی جائیں گی، جس میں بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں، ایس ایم ایز، ریسرچ کمپنیاں اور اسٹارٹ اپ شامل ہیں۔