واٹربورڈ بل لیتے ہو پانی کب دو گے؟ ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد ، نیو کراچی، لانڈھی اور اولڈ سٹی ایریا سمیت مختلف علاقوں پانی کی فراہمی ہفتوں سے معطل شہری پانی خریدنے پر مجبور

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران ہے

ان علاقوں میں پانی کی فراہمی کئی ہفتوں سے معطل ہے اور شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا ہے

مہنگائی سے تنگ عوام ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور ہے ہیں

جنگ کے مطابق ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد ، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، اور نیو کراچی سمیت مختلف علاقوں پانی کی فراہمی کئی ہفتوں سے معطل ہے

شہری کہتے ہیں کہ ہم سے پانی کا بل تو لیا جاتا ہے مگر واٹر اور سیوریج کے مسائل حل نہیں ہوتے

یاد رہے کہ کراچی میں کو اس کی ضرورت کا صرف نصف پانی ملتا ہے

کے فور منصوبہ عرصے سے تاخیر کا شکار ہے ۔ آخری منصوبہ کے تھری سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے دور میں مکمل ہوا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں